ایشیائی پارلیمانی اسمبلی اجلاس، سینیٹر محمد علی کی سخت تنقید پر بھارت سٹپٹا گیا

ایشیائی پارلیمانی اسمبلی اجلاس، سینیٹر محمد علی کی سخت تنقید پر بھارت سٹپٹا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اناتولیا (این این آئی)ایشائی پارلیمانی اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں پاکستانی سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف نے بھارتی سرکار کو کھری کھری سنا دیں۔ تفصیلات کے مطابق سینٹر بیرسٹر محمد علی سیف کی تقریر میں بھارتی وفد کی مداخلت کی کوشش کی تاہم بیرسٹر محمد علی نے اپنی تقریر جاری رکھی اور مودی کو انسانیت کا قاتل قرار دیدیا۔بھارتی وفد تقریر میں روکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا۔ سینیٹر سیف نے کہاکہ مودی انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہے،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لے۔ سینیٹر سیف نے بھارتی وفد کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ جواب کے لئے اپنی باری کا انتظار کریں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ستر ہزار سے زائد قربانیاں دیں ہیں،پاکستان نے بھارت کا جہاز گرایا اور پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا،بھارت نے سرجیکل سٹرائیک کیا تو جواب بھی مل گیا۔ سینیٹر سیف نے کہاکہ ابھی نندن اپنا چائے کا کپ بھی پاکستان میں بھول گئے۔ 
سینیٹر محمد علی

مزید :

علاقائی -