اسلام آباد کو شاپنگ بیگ سے پاک کرنے کا خواب پورا نہ ہو سکا 

  اسلام آباد کو شاپنگ بیگ سے پاک کرنے کا خواب پورا نہ ہو سکا 

  



اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو شاپنگ بیگ سے پاک کرنے کا عمران خان کا خواب پورا نہ ہوسکا۔اسلام آباد انتظامیہ کے افسران کی بدنیتی اور بدانتظامی کے باعث اسلام آباد میں شاپنگ بیگ کا استعمال جاری ہے اور مارکیٹوں میں شاپنگ بیگ کی بھرمار جاری ہے جبکہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام بھی عمران خان کے وژن کے مطابق اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں کوتاہی برت رہے ہیں۔حکومت نے اسلام آباد سے شاپنگ بیگ کے استعمال پر پابندی 14اگست سے نافذ کی تھی تاہم یہ پابندی کاغذوں تک ہی محدود ہوگئی ہے اس پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔ماحولیاتی آلودگی کے سدباب کے لئے یہ اقدام کیا گیا تھا جو کرپٹ اور بدنیت افسران کی بدانتظامی کی بھینٹ چڑھ گیا ہے اور اسلام آباد میں شاپنگ بیگ دوبارہ استعمال کئے جارہے ہیں اور قانون پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔

 شاپنگ بیگ

مزید : علاقائی


loading...