سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا پراپرٹی ٹیکس نادہند گان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ 

سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا پراپرٹی ٹیکس نادہند گان کیخلاف کارروائی کا ...

  



کراچی(آن لائن)محکمہ سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف 31 دسمبر کے بعد کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس حوالے سے صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ کی زیرصدارت ایک اجلاس میں کیا گیا۔ سکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبدالحلیم شیخ، ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی اور دیگر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات  شعیب احمد صدیقی نے بتایا کہ پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے والوں کو متوجہ کرنے کیلئے میڈیا کے ذریعے ایک بڑے پیمانے پر آگاہی مہم چلائی گئی ہے، جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ 31 دسمبر 2019 تک اپنا بقایا پراپرٹی ٹیکس جمع کروائیں، اور ادائیگی میں ناکامی پر ان کو پراپرٹی ٹیکس میں اضافی 10 فیصد جرمانہ ہوگا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے اور پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ 

کارروائی فیصلہ

مزید : علاقائی


loading...