پولیس عوام کوسہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں،ڈی آئی جی آپریشنز

پولیس عوام کوسہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں،ڈی آئی جی آپریشنز

  



لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید نے کہا ہے کہ لاہور پولیس عوام کوسہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کیلئے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں۔موبائل پولیس خدمت مرکز روزانہ مخصوص اوقات میں شہر کے مقررکردہ مقامات پرخدمات فراہم کر رہا ہے۔قبل ازیں ڈی آئی جی آپریشنز نے شہید کانسٹیبل امداد حسین کی19ویں برسی کے موقع پر ان کی بہادی اور عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے جان کی قربانی دینے پر خراج عقیدت پیش کیا۔رائے بابر سعید نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کی خاطر شہید امداد حسین کی دی جانے والی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔فرض کی ادائیگی اور راہ ِحق میں اپنی جان قربان کرنے سے بڑی کوئی قربانی نہیں۔شہداء کی یاد ہمارے دلوں میں زندہ ہے اور ہمیشہ رہے گی۔۔

یاد رہے شہید کانسٹیبل امداد حسین وقت شہادت تھانہ لوہاری گیٹ تعینات تھے۔2000؁ ء میں آج ہی کے دن جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے آپ شہید ہوگئے تھے۔شہید کانسٹیبل امداد حسین کوان کے آبائی شہر ضلع فیصل آباد میں سپردخاک کیا گیا تھا۔

مزید : علاقائی