گجر پورہ میں گھر سے 50سالہ شخص کی پھندا لگی لاش بر آ مد

  گجر پورہ میں گھر سے 50سالہ شخص کی پھندا لگی لاش بر آ مد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)گجر پورہ کے علاقہ میں واقع ایک گھر سے 50سالہ شخص کی پھندا لگی لاش بر آ مد ہو نے پر علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا،اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سمیت بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی لاش کو اپنے قبضہ میں لیتے ہوئے،پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ میں جمع کروادی۔بتا یا گیا ہے کہ چا ئینہ سکیم مکان نمبر 501بلاک نمبر c2کا رہائشی 50سالہ محمد رمضان  رہائش پذیر تھا کی گز شتہ روز گھر میں رسی سے گلے میں  پھندا لگی لاش بر آ مد ہو ئی پو یس نے تفتیش شروع کر دی ہے ڈی ایس پی عاطف معراج نے بتایا کہ ہم تفتیش کر رہے ہیں اصل حقایق پوسٹ مارٹم پورٹ کے بعد سا منے آ ئینگے۔،

مزید :

علاقائی -