پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری 

 پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری 

  



لاہور(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ امن و امان کے قیام اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے گئے۔ تائیکوانڈو کی نیشنل گیمز کی تیاریوں کے سلسلہ میں ٹریننگ کیمپ کا آغاز کر دیا گیا۔ ٹریننگ کیمپ میں 8 خواتین سمیت 18 کھلاڑیوں کو تربیت دی جا رہی ہے۔پولیس لائنز میں موجود فائرنگ رینج پر سکیورٹی ڈویژن کے 121 جبکہ آپریشن ونگ کے 34 اہلکاروں کو فائر پریکٹس کرائی گئی۔ فائر پریکٹس کے دوران اہلکاروں کو بریٹا پسٹل اور ایس ایم جی گن کے 10،10 راؤنڈ فائرکروائے گئے۔ فائرنگ کے ساتھ ساتھ ویپن ہینڈلنگ اور سٹاپیج کے متعلق بھی ٹریننگ دی گئی۔سیاسی و اہم شخصیات کی پیشی سمیت دیگر اہم سیکیورٹی پوائنٹس اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس لائنز سے روزانہ کی بنیاد پر 1420 سے زائد اہلکار روانہ کئے۔

 احتجاج کے مختلف مواقع پر اینٹی رائٹ فورس نے 9748 مظاہرین کو پرُامن طریقے سے منتشر کیا۔ گذشتہ ہفتے کے دوران اینٹی رائٹ فورس کی 207 سے زائد ریزرو روانہ کی گئیں۔ جوڈیشل ونگ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطرناک نوعیت کے ملزمان سمیت ضلع لاہور کے 1963 اور بیرون اضلاعی 37 زیر تفتیش قیدیوں کو لاہور کی مختلف عدالتوں میں پیش کیا اور واپس متعلقہ مقامات پر پہنچایا۔ٹی ایچ کیو ہسپتال میں 185 کو اہلکاروں کو ایمرجنسی جبکہ 1680 کو آوٹ ڈور میں مفت طبی سہولیات فراہم کی گئی۔

مزید : علاقائی