تیار ملبوسات کی بر آمدات میں 12فیصد اضا فہ ہو گیا، ادارہ شماریات

تیار ملبوسات کی بر آمدات میں 12فیصد اضا فہ ہو گیا، ادارہ شماریات

  



اسلام آباد (اے پی پی)تیار ملبوسات کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران 12فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا اکتوبر2019ء کے دوران برآمدات کا حجم 906.663ملین ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اکتوبر2018ء کے دوران تیار ملبوسات کی برآمد سے 809.520 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا، اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران تیار مبلوسات کی قومی برآمدات میں 97.143 ملین ڈالر (12فیصد) اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق اکتوبر 2019ء میں تیار مبلوسات کی برآمدات میں 13.46فیصد کے اضافہ سے برآمدات کا حجم 239.302 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ اکتوبر2018ء میں 210.907 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں، اس طرح اکتوبر 2018ء کے مقابلے میں اکتوبر 2019ء کے دوران تیار ملبوسات کی برآمدات میں 28.395 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

مزید : کامرس


loading...