راولپنڈی چیمبر کا ای کامرس پالیسی کے جلد اجراء کا مطالبہ

  راولپنڈی چیمبر کا ای کامرس پالیسی کے جلد اجراء کا مطالبہ

  



راولپنڈی (ا ے پی پی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے ای کامرس کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سمیت ملکی معیشت کے لیے سود مند قرار دیتے ہوئے ای کامرس پالیسی کے جلد اجراء کا مطالبہ کیا ہے۔ راولپنڈی چیمبر کے قائم مقام صدر نوشیروان خلیل خان نے  اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ  گھریلو ہنرمند خواتین اب گھر بیٹھے روزگار کے مواقع سے فائد اٹھا سکتی ہیں، ای کامرس کاروبارکو وسعت دینے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے،حکومت آئی ٹی سیکٹر میں ٹیکسوں کی چھوٹ دے تاکہ ای کامرس ترقی کر سکے، نئی پالیسی میں آجر اور صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کو دستاویزی شکل دینے کے لیے ڈیجٹل پلیٹ فارم کو عام کرنا ہو گااور آن لائن شاپنگ کے لیے سکیورٹی کے معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ پالیسی سازی میں متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے۔ 

ادائیگیوں کے نظام کو فعال اور آسان بنانے کے لیے بینکنگ چینلز میں اصلاحات لائی جائیں،آن لائن پے منٹ کو محفوظ بنایا جائے۔

مزید : کامرس