سبزیوں کی فصل کورے سے بچانے کیلئے سرکنڈے یا پرالی سے ڈھانپنے کی ہدایت

      سبزیوں کی فصل کورے سے بچانے کیلئے سرکنڈے یا پرالی سے ڈھانپنے کی ہدایت

  



فیصل آباد(اے پی پی)کاشتکاروں کو ٹماٹر، مرچ، بینگن، کھیرے، چپن کدو کی فصل کو کورے سے بچانے کے لئے سرکنڈے یا پرالی سے ڈھانپنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ سردی میں اضافہ اور خشک سالی کے باعث کورے کی شدت میں بھی اضافہ ہوتاجارہاہے لہٰذا دھند کے دوران رات کے اوقات میں کاشتکار سبزیات کو کورے سے بچانے کیلئے ضروری اقدامات کریں تاکہ فصل کو نقصان پہنچنے سے بچایاجاسکے۔ زرعی ماہرین نے بتایاکہ چونکہ بارش نہ ہونے اور دھند کی شدت میں اضافہ کے باعث کورے کے عمل کے دوران زمین کے قریب کی ہوا سرد ہو جاتی ہے۔

اور سرد ہوا کے گرم ہوا کی نسبت بھاری ہونے کی وجہ سے یہ رات کو کورے کی شکل اختیار کر لیتی ہے جس سے فصلات خصوصاً سزیات کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ رہتاہے۔

نہوں نے کہاکہ سبزیات کی کامیاب اور نفع بخش کاشت کاانحصار ان کی حساسیت کے باعث مناسب دیکھ بھال پر ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ موسم سرما کے دوران سردی، دھند اور کورا سبزیات کو بری طرح متاثرکرتاہے لہٰذاانہیں موسمی اثرات سے بچانے کیلئے بروقت حفاظتی تدابیر اختیار کرناضروری ہے۔

fd/taa/rmq 1335

مزید : کامرس


loading...