خام ربڑ کی درآمدات میں اکتوبرکے دوران 17.4فیصد اضافہ

خام ربڑ کی درآمدات میں اکتوبرکے دوران 17.4فیصد اضافہ

  



اسلام آباد (اے پی پی)خام ربڑ کی درآمدات میں اکتوبر 2019ء کے دوران 17.4فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اکتوبر کے دوران خام ربڑ کی درآمدات کا حجم 2.5 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ ستمبر کے دوران 2.1 ارب روپے کی خام ربڑ درآمد کی گئی تھی، اس طرح ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر2019ء کے دوران خام ربڑ کی ملکی درآمدات میں 40کروڑ روپے (17فیصد) سے زیادہ اضافہ ہوا۔

مزید : کامرس