کاروباری شراکتداری کیلئے چین اولین ترجیحات میں شامل‘ پیاف

کاروباری شراکتداری کیلئے چین اولین ترجیحات میں شامل‘ پیاف

  



اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف) کے چیئرمین میاں نعمان کبیر نے کہا ہے کہ پاکستان چین کی کاروباری برادری کو ملکی معیشت کے تمام شعبوں کے علاوہ ذیلی شعبوں میں بھی تجارت کے پرکشش مواقع فراہم کر رہا ہے،منصوبوں میں شراکتداری کیلئے چین پاکستانی کاروباری برداری کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیاف کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ لاہور میں چینی قونصل جنرل لونگ ڈنگبن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت جاری مختلف منصوبوں کے تناظر میں کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے نجی رابطوں کی اہمیت اجاگر اور تجارتی اور صنعتی اداروں کے کردار میں بھی اضافہ ہوتا ہے،لاہور کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پنجاب میں تجارتی سرگرمیوں کے مرکز کے طور پر لاہور کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری اور نجی شعبے کے ادارے غیر ملکی سرمایہ داروں کی شراکت سے پنجاب میں سرمایہ کاری اور تجارت کے بھرپور مواقع سے استفادہ کیلئے کوششیں کر رہے ہیں،مشترکہ منصوبوں میں

شراکتداری کیلئے چین پاکستانی کاروباری برداری کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے لاہور میں پہلے ویزہ ایپلی سینسرز کے آغاز پر چینی قونصل خانے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے چین کا دورہ کرنے کے خواہش مند درخواست گزاروں کے لیے سہولیات میں اضافہ ہوگا،قبل ازیں لاہور کے رہائشیوں کو چین کے ویزے کیلئے اسلام آباد جانا پڑتا تھا۔

 نہوں نے کہاکہ اس نئے مرکز سے کاروباری برادری اور سیاحوں کو چین جانے کے لیے نمایاں سہولت حاصل ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اقتصادی سرگرمیوں کے حوالے سے لاہور ایک اہم اور نیا مرکز ہے۔میاں نعمان کبیر نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے باہمی تجارتی و اقتصادی رابطوں میں اضافے کے لیے چین کی کاروباری برادری کے ساتھ ملکر معیشت کے مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کا منتظر ہے۔

مزید : کامرس


loading...