جیوٹ کی درآمدات میں اکتوبرکے دوران 55.36 فیصد اضافہ

جیوٹ کی درآمدات میں اکتوبرکے دوران 55.36 فیصد اضافہ

  



اسلام آباد(یواین پی)جیوٹ کی درآمدات میں اکتوبر 2019ء کے دوران 55.36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق اکتوبر2019ء کے دوران جیوٹ کی درآمدات کا حجم 348 ملین روپے تک پہنچ گیا جبکہ ستمبر2019ء کے دوران 224 ملین روپے کی درآمدات کی گئی تھیں، اس طرح ستمبر2019ء کے مقابلے میں اکتوبر کے دوران جیوٹ کی قومی درآمدات میں 124 ملین روپے سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : کامرس