ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے‘ پی ٹی بی اے
اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن (پی ٹی بی اے) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے اپیل کی ہے کہ سال 2019ء کیلئے ٹیکسگوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے کیونکہ اس سے گوشوارے جمع کرانے والوں کو سہولت ہوگی۔ ایف بی آر کے چیئرمین سید شبر زیدی کو ایسوسی ایشن کی جانب سے لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس سال 2019ء کیلئے اب تک 1.8ملین ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے ہیں جبکہ ٹیکس سال 2018ء میں 2.71 ملین ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے تھے، اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں ابھی 0.91 ملین کم گوشوارے جمع ہوئے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے حکام نے کہا ہے کہ تاریخ میں توسیع سے نہ صرف ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کو سہولت حاصل ہوگی بلکہ اس سے گوشوارے جمع کرانے کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا۔