ٓٓٓٓ ماضی میں کسانوں کا استحصال کیا گیا، وزیر زراعت پنجاب

      ٓٓٓٓ ماضی میں کسانوں کا استحصال کیا گیا، وزیر زراعت پنجاب

  



راولپنڈی (ا ے پی پی) وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ ماضی میں کسانوں کا استحصال کیا گیااور زراعت کاشعبہ زبوں حالی کا شکار رہا۔موجودہ حکومت نے زراعت کے شعبے میں انقلاب لانے اور کسانوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کا تہیہ کررکھا ہے۔زرعی ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ ایک اجلاس کے موقع پر انہوں نے کہا کہ زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت اب 300ارب روپے کے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کا آغاز ہوچکا ہے۔ان منصوبوں کے ذریعے تحت گندم، دھان، کماد،تیلداراجناس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ، اصلاح آبپاشی اور سبسڈی پر زرعی مشینری کی فراہمی کے منصوبے شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں پانی کے وسائل محدود ہیں اورحالیہ ربیع 2019-20میں صوبہ پنجاب کو 15فیصد پانی کی کمی کاسامنا ہے۔دستیاب پانی کے بہتر اور باکفایت استعمال سے ٹیل تک رقبوں کو سیراب کرنا موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی منتخب حکومت نے مختصر عرصہ میں جامع پالیسی پر عملدرآمد کا آغاز کیا ہے جس کے نتیجہ میں زراعت کے شعبہ میں سرمایہ کاری اور میکانائزیشن کے فروغ کیلئے پیش رفت حوصلہ افزاء ہے۔اس موقع پر ترقی پسند کاشتکارجہانگیر خان ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی خوشحالی اور کاشتکاروں کی آمدن میں اضافہ سے ہی ملکی معیشت مستحکم ہوگی 

مزید : کامرس


loading...