ٓآبی ذخائر 

ٓآبی ذخائر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اے پی پی) واپڈا نے تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں اتوار کوپانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی تازہ صورتحال کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد21000 کیوسک اور اخرج 25000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد8400 کیوسک اور اخراج8400 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد15700 کیوسک اور اخراج26000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد36100 کیوسک  اور اخراج  29500کیوسک ہے جبکہ جناح بیراج  میں پانی کی آمد 46000 کیوسک اور اخراج 40500 کیوسک، چشمہ بیراج  میں  پانی کی آمد35200کیوسک اور اخراج  35000 کیوسک، تونسہ بیراج  میں پانی آمد 39200 کیوسک اور اخراج38600کیوسک، پنجندمیں پانی کی آمد6400کیوسک اور اخراج  1600 کیوسک رہا۔
،گدو بیراج میں پانی کی آمد 44000کیوسک اور اخراج 36400 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد26200کیوسک اور اخراج2000  کیوسک کوٹری میں پانی کی آمد4000 کیوسک اور اخراج    500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح تربیلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1475.87 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا  ذخیرہ  2.330 ملین ایکڑ فٹ رہا جبکہ منگلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ریزروائر میں پانی کی  موجودہ سطح 1177.20 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.030 ملین ایکڑ فٹ اور  چشمہ ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 643.60 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ   0.091 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل اتوار کی صبح 6 بجے کی ہے۔

مزید :

کامرس -