ایران کا تجارتی حجم 55  ارب ڈالر تک پہنچ گیا

ایران کا تجارتی حجم 55  ارب ڈالر تک پہنچ گیا

  



تہران(اے پی پی) ایران نے رواں سال کے 8 ابتدائی مہینوں کے دوران، 55 ارب ڈالر مصنوعات کی برآمدات اور درآمدات کی ہیں۔یہ بات  ایران کی تجارتی ترقی تنظیم کے ڈپٹی مینجر برائے غیرملکی مارکیٹنگ  مسعود کمالی اردکانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ غیرملکی تجارت سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 27 ارب ڈالر برآمدات پر مشتمل تھی جن میں گزشتے سال کے مقابلے میں وزن کے لحاظ سے 16 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کمالی اردکانی نے دنیا کی 7 بڑی مارکیٹوں میں ایرانی برآمدات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دوسالوں تک 15 ہمسایہ ممالک کو ایرانی برآمدات کی سطح 2 سے 4 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے ہمسایہ ممالک کے درآمدات کے تقاضے کا حجم ایک ہزار 200 ارب ڈالر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی ہمسایہ ممالک کو 

مزید : کامرس