گومل یونیورسٹی میں ماسٹر کے  مختلف شعبہ جات میں ایڈمشن کیلئے  انٹری ٹیسٹ 20 دسمبر کو منعقد ہوگا

  گومل یونیورسٹی میں ماسٹر کے  مختلف شعبہ جات میں ایڈمشن کیلئے  انٹری ٹیسٹ 20 ...

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)گومل یونیورسٹی میں ماسٹر کے مختلف شعبہ جات میں ایڈمشن کیلئے انٹری ٹیسٹ 20 دسمبر 2019بروز جمعتہ المبارک وینسم کالج میں منعقد ہو گا اور اس سلسلے میں ماسٹر میں ایڈمیشن کے خواہش مند طلبہ و طالبات آن لائن ایڈمیشن فارم 17 دسمبر 2019تک جمع کروا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ گومل یونیورسٹی میں ماسٹر کے مختلف شعبہ جات میں ایڈمیشن کی آخری تاریخ 10دسمبر 2019تھی۔ مگر ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام کی طرف سے ماسٹر پروگرام کو بندکرنے کے باعث یہ2019میں آخری بار ماسٹر کے ایڈمیشن کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری نے ان طلبا کو مزید موقع دینے کیلئے تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا تھا جو ماسٹر میں ایڈمیشن لینے سے رہ گئے تھے یا لیٹ ہو گئے۔ اس لئے آن لائن ایڈمیشن کی تاریخ میں توسیع کرکے 17دسمبر2019کر دی گء تھی جس کے لئے انٹری ٹیسٹ 20دسمبر بروز جمعتہ المبارک وینسم کالج میں منعقد ہو گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر