اسلا م امن اور بھائی چارے کا  درس دیتا ہے،مولانا خواجہ خلیل احمد

اسلا م امن اور بھائی چارے کا  درس دیتا ہے،مولانا خواجہ خلیل احمد

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)سجادہ نشین کندیاں شریف ضلع میانوالی پیرطریقت مو لا نا خواجہ خلیل احمد نے کہا ہے اسلا م امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے پا کستان میں امن واما ن کے لئے ضروری ہے کہ دین اسلا م کی تعلیما ت آپنا ئیں اور آپس میں بھا ئی چارے کا مظا ہر ہ کر ے تبھی ہما را ملک امن کا گہوارہ بن سکتا ہے اور ہما رے قومی و انفرادی مسائل ختم ہو ں گے وہ یہا ں جا مع مسجد مجیدی میں اصلا حی و روحا نی اجتما ع سے خطا ب کر رہے تھے اس مو قع پر جے یو آئی کے صو با ئی رکن شوریٰ مفتی ضیا ء اللہ، سا بق ضلعی جنر ل سیکر ٹری مو لا نا بشیر احمد حقا نی، شیخ الحد یث مو لا نا احمد سعید، شیخ الحدیث مو لا نا عبد المتین، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے نا ظم ما لیات مو لا نا محمد ابر اہیم ادہمی، نا ظم دفتر مو لا نا ما سٹر عمر خان، مفتی عبد الغفار، مو لا نا سفیر اللہ اور حافظ عبد الحلیم سمیت بڑی تعداد خا نقا سراجیہ کند یا ں شریف کے مر یدین اور عام شہر ی مو جود تھے انہو ں نے عوام سے مطا لبہ کیا کہ وہ دین سیکھنے کے لئے علما ئے کرام کی خد مات حا صل کر یں اور دینی مدارس کیسا تھ دل کھول کر تعاؤ ن کر یں انہو ں نے کہا کہ انسا ن کو چاہئے کہ اللہ تبار ک و تعالیٰ سے اپنے گنا ہو ں پر معافی ما نگیں تا کہ وہ صحیح معنو ں میں مومن بن جا ئے ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اولیا کرام کے پاس جا کر روحانی تعلیم حاصل کر یں اور با طنی بیما ریو ں سے چٹکا رہ پا ئیں ان اولیا کرام کے سا تھ تعلق کی وجہ سے دل کو سکو ن اور اطمینا ن ملتا ہے انہو ں نے علما ء کرا م پر زور دیا کہ وہ خا ص اللہ کی رضا ء کے لئے مسلما نو ں کی خد مات جا ری رکھیں اور عوام میں گھل مل جا ئے تا کہ دونو ں کے ما بین فاصلے ختم ہو جا ئے انہو ں نے کہا کہ ملک میں جتنے میں اصلا حی خا نقا ہیں قائم ہیں انہوں نے ایک طرف عوام کی دینی خد مت جاری رکھی جبکہ دوسری طر ف پا کستان کی آزادی میں اہم کر دار ادا کیا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...