والدین اپنے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلوائیں: فہد وزیر

والدین اپنے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلوائیں: فہد وزیر

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر ٹانک فہد وزیر نے کہا ہے کہ پولیو کے دو قطرے پلوا کر ہم اپنے بچوں کو ہمیشہ کے لئے پاہج ہونے سے بچا سکتے ہیں پولیو کاوائرس معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے جسکے خلاف ہم سب کو ملکر جہاد کر نا ہو گا پولیو کے خاتمہ کے لئے ہر کسی کو قومی ذمہ داری کا ثبوت دینا ہو گا تب جا کر پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا والدین اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹر کٹ پولیو کنٹرول روم میں 16دسمبر سوموار کے روزسے شروع ہونے والی پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع دپٹی کمشنر نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ولی محسود،ڈاکٹر عباس شیرانی،ڈاکٹر ذیشان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کامران،فوکل پرسن ڈی پی آر سی طاہر زمان بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر فہد وزیر کا کہنا تھا کہ پولیو نہایت خطرناک مرض بن چکا ہے جو ہما رے معاشرے کے لئے بدنامی کا باعث بن رہا ہے جس کے خاتمہ کے لئے ہم سب کو مل کر جہاد کرنا ہو گا پولیو کے خاتمہ کے لئے جتنی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے اتنی ہی ذمہ داری والدین اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد پر بھی عائد ہوتی ہے شہری 16 دسمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران پولیو کی مقرر کردہ ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنی قومی ذمہ داری کا احساس کریں تاکہ ہم اپنے بچوں کو روشن مستقبل اور ایک صحت مند معاشرہ دے سکیں انہوں نے کہا پولیو کی ٹیمیں پولیو مہم کی کامیابی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہیں اس لئے وہ بچوں کو قطرے پلانے میں کوتاہی نہ برتیں اور کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے پولیو کے خاتمہ اب ایک قومی مشن بن چکا ہے جس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل بھی بروئے کار لایا جا رہا ہے انہوں نے بتایا کہ مذکورہ پولیو مہم کے دوران اس مرتبہ بچوں کو پولیو کے قطروں کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کی خوراک بھی دی جائے گی جبکہ 91ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے محکمہ صحت ٹانک نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...