ٹاؤن ٹو میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن 

  ٹاؤن ٹو میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)ایڈمنسٹریٹرٹاؤن ٹووحیدالرحمن نے چھٹی کے روز خود ورسک روڈاورچارسدہ روڈکے علاقوں میں تجاوزات،پینافلیکس اورممنوعہ شاپنگ بیگزکیخلاف گرینڈآپریشن کیا،درجنوں پختہ،عارضی تجاوزات مسمار،سوسے زائدفلیکس اترکرتیس کلوگرام ممنوعہ شاپنگ بیگز تحویل لئے،تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹرٹاؤن ٹو وحیدالرحمن کو اطلاع ملی کہ ورسک روڈاورچارسدہ روڈ پر واقع علاقوں میں انتظامیہ کی چھٹی کے روز تجاوزات کی بھرمارہوجاتی ہے،جس کی وجہ سے شہریوں خاص کرخواتین کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑتاہے،جس کانوٹس لیتے ہوئے انہوں نے چھٹی کے روزٹیکس برانچ کے اہلکاروں کو فوری طورپردفترپہنچنے کی ہدایت کی اور بھاری مشینری لیکرگرینڈآپریشن کیلئے روانہ ہوئے،آپریشن کے دوران ورسک روڈاورچارسدہ کے مختلف علاقوں میں تین درجن کے قریب پختہ اورعارضی تجاوزات کو مسمارکیاگیا،شہرکی خوبصورتی کومتاثرکرنیوالے سڑک کنارے لگے ایک سو سے زائد فلیکس اتارے گئے اور تقریباً تیس کلوگرام حکومت کا ممنوع کردہ شاپنگ بیگ تحویل میں لیاگیا،تجاوزات کیخلاف آپریشن میں خلل پیدااور عملے کیساتھ دست درازی کرنیوالے آٹھ افرادکے خلاف کارسرکارمیں مداخلت کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کیلئے متعلقہ تھانوں کومراسلہ کردیاگیاہے،ایڈمنسٹریٹرٹاؤن ٹو وحیدالرحمن کاکہناتھاکہ تجاوزات قائم کرنے،اپنی تشہیرکی خاطر شہرکی خوبصورتی متاثرکرنے اورحکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائیگا،اس سلسلہ میں کسی سے بھی کوئی رعایت نہیں بھرتی جائیگی۔