باجوڑ،ڈی پی او کے زیر صدارت  پولیو مہم  بارے اجلاس

باجوڑ،ڈی پی او کے زیر صدارت  پولیو مہم  بارے اجلاس

  



باجوڑ(نمائندہ پاکستان) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرباجوڑپیرشہاب علی شاہ کے زیرصدارت ہیڈکوارٹر پولیس لائن خارمیں تین روزہ پولیومہم کے سلسلے میں میٹنگ منعقدہوئی، جس میں باجوڑکے ٹی ایل اوز، ایس ایچ اوز، ایس ڈی پی اوزاورپولیومہم میں سکیورٹی پرتعینات کئے جانیوالے پولیس جوانوں اوردیگرذمہ داران آفیسرزنے شرکت کی۔ اس موقع پرڈی پی او نے پولیومہم میں سکیورٹی پرتعینات کئے جانیوالے متعلقہ تمام پولیس اہلکاروں کوضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے کہاکہ احسن طریقے سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں تاکہ ضلع باجوڑکا کوئی بچہ،بچی پولیوبچاوقطرے پھیلانے سے محروم نہ رہے۔ڈی پی او نے باجوڑپولیس کی آفیسرزکوہدایت جاری کی کہ پولیومہم میں سکیورٹی پرتعینات کئے جانیوالے تمام پولیس اہلکاروں کوتمام ممکن سہولیات فراہم کیے جائیں۔میٹنگ میں پولیومہم کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔ ڈی پی اوپیرشہاب علی شاہ نے کہاکہ پولیوکے قطرے پھیلانیوالے باجوڑکے تمام ٹیموں کوبھرپورسکیورٹی فراہم کی جائے۔پولیس فورس کے جوان، وینگ کمانڈرکیساتھ رابطے میں رہیں۔وقت پراپنی ڈیوٹی کو یقینی بنائیں اورکسی بھی قسم کے صورتحال کوانتظامیہ،پولیس افسرزاورمحکمہ صحت کے نوٹس میں لایاجائے تاکہ مہم کوکامیابی کیساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایاجاسکے۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...