ضلع ٹانک اور مضافات میں خطرناک نشہ آئس کا کاروبار عروج پر 

ضلع ٹانک اور مضافات میں خطرناک نشہ آئس کا کاروبار عروج پر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک (نمائندہ خصوصی)ضلع ٹانک اور اس کے مضافات میں خطرناک نشہ ائس کا کاروبار عروج پر نئی نسل تباہی کی طرف گامزن.فی گرام ائس کی قیمت 1100روپے سے لیکر2500 روپے تک فروخت جاری ہے۔زرائع تفصیلات کے مطابق ٹانک اور اس کے مضافات میں ائس جیساخطرناک نشہ تیزی سے پھیل رہا ہے اس نشے کے عادی افراد کی زندگی کا خاتمہ جلد ہوجاتا ہے زرائع کے مطابق ضلع ٹانک میں چرس کیساتھ ساتھ آئس کا نشہ بھی با اسانی دستیاب ہے یہاں یہ بات قابل توجہ ہے کہ آئس جیسے جان لیوا نشہ کا کاروبار کرنے والے لوگ قانون کی گرفت سے ابھی تک آذاد ہیں اور پورے اطمینان سے اس کاروبار کو پروان چڑھارہے ہیں اگر پولیس اپنے مخبر نیٹ ورک کو فعال کردے تو اس مکرو دھندے میں ملوث افراد جلد قانون کی گرفت میں ہونگے ایک گرام آئس کی قیمت گیارہ سو روپے سے لیکر پچس سو روپے تک ہے.زرئع نے مزید بتایا کہ ائس باقی نشوں سے مختلف ہے جس کے عادی افراد روزانہ کی بنیاد پر اس کی مقدار میں اضافہ کرتا ہے یعنی اگر ایک بندہ روزانہ کی بنیاد پر ایک مرتبہ استعمال کرتا ہے تو دوسرے دن ایک ہی دن میں دو مرتبہ استعمال کرنا پڑے گا اگر اس مقدار میں نہیں ملتا تو سخت دماغی پریشانی گہری سوچوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے.عوامی اور سماجی تنظیموں کی خاموشی. پولیس اور انتظامیہ کی بے خبری سے نئی نسل خصوصآ طلبائکی زندگیاں خطرے میں ہیں.سول سوسائٹی اور انتظامیہ اس بڑتے ہوئے ناسور کو روکنھے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیں تاکہ ہم اپنی انیوالی نسلوں اور ملک کے مستقبل معماران قوم کو اس لعنت سے.بچا سکی