بجلی چوری کی روک تھام کیلئے بنایاگیامیکنیزم کامیابی سے ہمکنار

  بجلی چوری کی روک تھام کیلئے بنایاگیامیکنیزم کامیابی سے ہمکنار

  



ہنگو(بیورورپورٹ)بجلی چوری کے روک تھام کے لئے بنایا جانے والا میکنیزم کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے،ہنگو ڈویژن میں بجلی چوروں اور نا دھندگان کے خلاف بھر پور آپریشن کیا ہے، ایکسین پیسکو ہنگوفدا محمد خان روزانہ کی بنیاد پر ٹاسک فورسز کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہیں، صارفین کی بہتر خدمت کے لئے پیسکو کے دروازے کھلے ہیں، ان خیالات کا ااظہار ایکٹنگ ایس ڈی او ہنگو ون محمد اسحاق اورکزئی نے اخباری بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ کہ ہنگو ڈویژن میں سٹاف کی کمی کے باؤجود تمام پیسکو کا عملہ نہ صرف سروسز کی بہتری کے لئے کوشاں ہے بلکہ ایکسین فدا محمد خان کی قیادت میں نا دھدگان اور بجلی کے خلاف بھی بھر پور آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں، اس آپریشن کی بدولت بجلی چوری کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، قائم مقام ایس ڈی او محمد اسحاق اورکزئی نے کہا کہ ایکسین پیسکو فدا محمد خان کی قیادت میں ہنگو ون،استرزئی سب ڈویژن، دوآبہ و ٹل، سمیت دیگر فیڈرز پر بجلی چوروں کے خلاف ٹاسک فورسزروزانہ کی بنیاد پر آپریشن کر رہی ہے، اس کے علاوہ کروڑوں روپے ریکوری بھی کی گئی ہے، انہوں نے صارفین کو ہدایت کی کہ وہ کسی قسم کے شکایات کی صورت میں ایکسین اور مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ریکوری مہم اور بجلی چوری سے وابستہ ہے،عوام ریکوری مہم میں بہتری لا کر اس لوڈ شیڈنگ کی دورانیہ کو مزید کم کرا سکتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...