شہداء سانحہ آرمی پبلک سکول کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائیگی،آفتاب شیرپاؤ

شہداء سانحہ آرمی پبلک سکول کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائیگی،آفتاب شیرپاؤ

  



پشاور(آن لائن)قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی پانچویں برسی کے موقع پر شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گردی کے اس دلخراش واقعہ کوکسی طور پر بھی بھلایا نہیں جاسکتاجس پر تاحال پوری قوم افسردہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس نے پوری قوم کو متحد کردیا۔ انھوں نے آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ برسی کے موقع پر ہم شہید بچوں کے والدین اور دوسرے شہداء کے اہل خانہ کی دکھوں میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ متاثرہ خاندانوں کو صبر و جمیل عطاء فرمائے اور شہداء کے درجات کوبلندی عطا فرمائے۔

شیر پاؤ

مزید : پشاورصفحہ آخر