ڈیرہ،اقدام قتل اسلحہ و منشیات سمیت6مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار

ڈیرہ،اقدام قتل اسلحہ و منشیات سمیت6مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم ...

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) تھانہ چودھوان پولیس کی کاروائی، قتل، اقدام قتل اسلحہ و منشیات سمیت 6مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چودھوان پولیس نے ایس ایچ او تھانہ درابن کی قیادت میں دوران ناکہ بندی تھانہ درابن پولیس کو قتل کے2، اقدام قتل کے1، ناجائز اسلحہ کے دو اور منشیات کے ایک مقدمہ سمیت6مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم شمس الدین ولد امین بھٹی سکنہ سکنہ درابن کو گرفتار کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر