باجوڑ،آئی جے ٹی کے زیر اہتمام کارکن کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
باجوڑ(نمائندہ پاکستان) ضلع باجوڑ میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام اسلامک یونیورسٹی میں کارکن کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ۔ اسلامی جمعیت طلبہ ضلع باجوڑ کے کارکنان نے گزشتہ روز اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں قتل کئے گئے کارکن محمد طفیل کے قتل کیخلاف باجوڑ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا او ربعد ازاں خار بازار چوک تک ریلی نکالی گئی۔ مظاہرے اور ریلی کی قیادت جماعت اسلامی باجوڑ کے نائب امیر میاں صاحب رحمن، جماعت اسلامی یوتھ باجوڑ کے صدر انعام اللہ اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ باجوڑ مسیح اللہ نے کی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جس پرمحمد طفیل کے قتل اور حملہ کیخلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے واقعہ کیخلاف شدید نعرہ بازی کی اور حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ مقررین نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ ایک ملک گیر پرامن تنظیم ہے اور اسلامک یونیورسٹی میں سرائیکی تنظیم کے نام پر غنڈو نے اسلامی جمعیت طلبہ کے پرامن ایکسپو پر حملہ کرکے کارکنان پر تشد دکی جس کے نتیجے میں ایک کارکن محمدطفیل شہید ہوگیا۔ ملک پر جب بھی کوئی برا وقت آیاہے تو اسلامی جمعیت طلبہ نے حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا بھرپور دفاع کیاہے۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے ایکسپو پر حملہ کرنیوالے دہشت گردوں،غنڈوں گردوں کو فوری طورپر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور اگر حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا تو اسلامی جمعیت طلبہ ملک گیر تحریک چلائی گی۔ مقررین نے یونیورسٹی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشا نہ بنایا اور کہا کہ انتظامیہ نے اس واقعہ کا نوٹس کیوں نہیں لیا۔ انھوں نے قاتلوں کے گرفتاری کیلئے48گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے ایکشن نہیں لیا تو ہم احتجاجی تحریک پر مجبور ہوجائینگے۔