چارسدہ، پلان سی کے تحت جے یو آئی کا احتجاجی مظاہرہ

چارسدہ، پلان سی کے تحت جے یو آئی کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیو رو رپورٹ)جمعیت علماء اسلام چارسدہ کے زیر اہتمام احتجاجی تحریک کے پلان سی کے تحت فاروق اعظم چوک میں احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا اس موقع پر مظاہرین نے روڈ بلاک کرکے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے ضلعی امیر اور سابق ایم این اے مولاناسید گوہر شاہ, جنرل سیکرٹری مولاناالہی جان,تحصیل امیر مفتی عبدالروف شاکر سمیت دیگر مقررین نے کہا موجودہ حکومت اپنی اخری سسکیاں لے رہی ہیں کمرتوڑ مہنگائی اور اسلام دشمن اقدامات نے پوری قوم کو تشویش میں مبتلا کردیاہے عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے ان حالات جبکہ پوری قوم سڑکوں پر آکر حکومت کے خلاف تاریخی دھرنادے چکی ہے جے یو آئی پوری طور پر میدان میں ہے اور جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اس نالائق, نااہل اور سیلیکٹڈ وزیر اعظم سے نجات حاصل نہ کریں مظاہرین نے اس سے پہلے چارسدہ شہر میں مارچ کیا۔