ضلع بنوں میں سات روزہ قومی پولیو مہم آج شروع ہوگی

  ضلع بنوں میں سات روزہ قومی پولیو مہم آج شروع ہوگی

  



بنوں (نمائندہ پاکستان)جس میں بنوں میں 57 یونین کونسلز میں 226987 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے.بنوں میں پولیو مہم کیلئے 972 موبائل ٹیمز, 65 فکسڈ ٹیم, 60 ٹرانزٹ ٹیم, 6 رومنگ ٹیم حصہ لینگے. ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کی طرف سے 22 ٹیمز اس مہم کی نگرانی کرینگی. جبکہ مقامی اور بین الاقوامی ماہرین کے 22 افراد پر مشتمل وفد اس مہم میں خصوصی معاونت فراہم کرے گا. بنوں سے پولیو وائرس ہر جگہ موجود ہیاور بچوں کو اس لحاظ سے خطرات لاحق ہیں. تمام والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیوb ویکسین کے قطرے پلائیں اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے بجائیں.ڈپٹی کمشنر بنوں عطائالرحمن نے اس پولیو مہم کیلئے خصوصی تیاری کی, انہوں نے پولیو مہم کیلئے جاری ٹریننگ کے کوالٹی کا معائنہ کیا, مختلف سیشن اٹینڈ کئے, کئی کھلی کچہریاں کی, اپنیدفتر میں میٹنگ کئے اور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں کیساتھ ملے اور انکو پولیو سے متعلق آگاہی دی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...