وانا،چلغوزہ یونین کاناجائز ٹیکس وصولی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

وانا،چلغوزہ یونین کاناجائز ٹیکس وصولی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
وانا(این این آئی)جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکواٹر وانا میں چلغوزہ یونین نے ناجائز ٹیکس وصولی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور تاجر برادری نے دلبرداشتہ ہوکروانا بازار میں لوگوں کے سامنے چلغوزے سے بھری ایک بوری کو آگ لگاکر جلادیا،بوری کی کل قیمت 5لاکھ 50ہزارروپے بتائی جاتی ہے،چلغوزہ یونین کے صدر حاجی زرولی خان وزیر،جنرل سیکرٹری مہردلی توجی خیل،دریا خان وزیر اور پیرسل گنگی خیل ودیگر نے مظاہرین نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کہ ہم مقامی چلغوزہ یونین نے حکومت کے ساتھ 2016میں ایک تحریری معاہدہ کرکے ایک متفقہ فیصلہ کیا تھا کہ مقامی چلغوزہ پر کسی قسم کی ٹیکس عائد نہیں ہوگا جبکہ صرف پڑوسی ملک افغانستان سے آنے والے چلغوزے پر ٹیکس عائد ہوگا لیکن اب وانا ایگر ی پارک ٹھیکہ دار،فنانس آفیسر نجیب محسود اور ضلع ٹانک میں کسٹم حکام کی گٹھ جوڑ سے ناجائز ٹیکس وصولی کی جارہی ہے جوکہ غیر قانونی، غیر آئینی اور نا انصاف پرمبنی اقدام ہے جوکہ ہمیں کسی صورت یہ ناجائز ٹیکس قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہا اگر ضلعی انتظامیہ اور حکومت نے اس مسئلے کاکوئی مستقل حل نہ نکالا گیا تو ہم مجبوراََ ملک کے دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کرنے پر مجبور ہوجائینگے۔
وانا احتجاج