ضلع اورکزئی میں 3 روزہ انسداد پو لیومہم کے انتظامات مکمل

ضلع اورکزئی میں 3 روزہ انسداد پو لیومہم کے انتظامات مکمل

  



ہنگو(بیورورپورٹ)ضلع اورکزئی میں 3 روزہ انسداد پو لیو انتظامات مکمل کر لئے گئے۔40 ہزار سے زائد بچوں کا پو لیو قطرے پلانے کیلئے 216 ٹیمیں تشکیل جبکہ نگرانی کیلئے 54 ایریا انچارج مقرر کردی گئی ہے۔بچوں کو معاشرے کا صحت مند فرد بنانے کیلئے بچوں کو قطرے پلانے ضروری پلا ئے۔ڈی ایچ او ضلع اورکزئی ڈاکٹر نواب علی کی بات چیت۔تفصیلات کے مطابق ملک کی دیگر حصوں کی طرح ضلع اورکزئی میں دسمبر 2019 سے شروع ہونے والی تین روزہ انسداد پو لیو مہم کے لئے انتظامات مکمل کردی گئی ہے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے آج سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم میں 40500 بچوں کو قطرے پلانے کیلئے مجموعی طورپر 216 ٹیمیں تشکیل جن میں 177 موبائل،28 فکسڈ،ایک ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہے انہوں نے کہاکہ ضلع اورکزئی میں ٹمیوں کی حفاظت کیلئے سخت سیکیورٹی کی نگرانی میں ٹمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو قطرے پلا ئے جائیگی۔انہوں نے کہاکہ پولیو موذی مرض ہے۔موذی مرض سے محفوظ بنانے کیلئے والدین اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلا ئے انہوں نے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے قبائلی مشران علماء کرام عوام کو تعاون کی اپیل کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر