کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کے مسائل معلوم کرنا ہے،گوہر رحمن بنگش

کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کے مسائل معلوم کرنا ہے،گوہر رحمن بنگش

  



بنوں (بیوروچیف)ایس ای واپڈا پیسکو بنوں گوہر رحمن بنگش نے کہا ہے کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کے مسائل معلوم کرنا اور انہیں گھر کی دہلیز پر سہولیات مہیا کرنا ہے بجلی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ عوام کے اپنے ہاتھ میں ہے اگر عوم کنڈا کلچر کا خاتم کریں اور بجلی بقایاجات ادا کرکے بجلی میٹرز لگائیں تو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجا مل سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل سرائے نورنگ ہسپتال میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا کھلی کچہری میں ایکسن لکی مروت پیسکو فدامحمد محسود،ایس ڈی او سرائے نورنگ محمد عمران خان،تاج علی خان،پاکستان واپڈا ہائیڈرویونین کے ڈویژنل چیئرمین سعید احمد مروت،نورنگ کے چیئرمین اسرار خان،لکی کے چیئرمین فرید خان،ایل ایس لائن سٹاف،تاجر تنظیموں اور فلاحی تنظیموں کے رہنما صدر امان اللہ خان،رسول خان،ممتاز خان،محمد دین اور دیگر رہنماؤں نے بھی اظہار خیال کیا تاجر رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ سرائے نورنگ میں بجلی لوڈ شیڈنگ میں کمی کی جائے مارکیٹوں میں دو بجلی ٹرانسفرامر بار بار خراب ہوتے ہیں جسکی وجہ سے دکانداروں اور عوام وک شدید مشکلات کا سامنا ہے اور کاروبار خراب ہورہے ہیں ان کا بندوبست کیا جائے جن علاقوں میں بجلی چوری ہورہی ہے واپڈا اہلکاروں کو چاہیئے کہ وہاں کے تمام بجلی میٹرز پولز پر لگاکر ABCکیبل لگائیں تاکہ بجلی چوری کا سدباب ممکن ہوسکے اور حکومت کو چاہیئے کہ جس طرح واپڈا بلوں میں ٹیلیوژن فیس کی وصولی کی جاتی ہے اسی طرح ڈومیسائل بنانے اور جائیداد کی خرید وفروحت بھی بجلی بلوں کی ادائیگی سے مشروط کی جائے،اس موقع پر ایس ای واپڈا پیسکو گوہر رحمن بنگش نے ایسکن اور ایس ڈی او کو سروے کرکے رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے اور دو نئے بجلی ٹرانسفارمر کا اعلان کیا جبکہ یہ بھی اعلان کیا کہ خراب ٹرانسفارمر واپڈا کے اخراجات پر بنے گا جبکہ 12نئے بجلی صارفین میں بجلی میٹر تقسیم کرنے کے علاوہ ایک لاکھ75ہزار روپے بقایاجات کی مد میں نقد وصول کئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...