صوابی،محکمہ ایکسائز کی کارروائی،منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

صوابی،محکمہ ایکسائز کی کارروائی،منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ) ایکسائز اینٹیلیجنس ای آئی بی فور نے صوابی جہانگیرہ روڈ پر ایک کامیابی کارروائی کے دوران موٹر کار سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس تھانہ چھوٹا لاہور کی رپورٹ کے مطابق سید نوید جمال پروینشل انچارج ایکسائز انٹیلجنس بیورو کو خفیہ اطلاع ملی کہ ایک موٹر کار کے ذریعے منشیات پنجاب سمگل کی جارہی ہے۔ جس پر ای بی آئی فور کے انچارج محمد ریاض، ایڈیشنل انچارج اذلان اسلم اور محمد ندیم رفیق سب انسپکٹر بمعہ دیگر سکواڈ نفری نے مذکورہ کار نمبرMNA08 5288کو روکا تلاشی کے دوران کار سے 18000 گرام چرس برامد کر کے دو ملزمان ارسلان ایوب ول محمد ایوب سکنہ پشاور اور عرفان گل ولد جنت گل سکنہ نوشہرہ کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے خیبر پختونخوا ایکسائز منشیات قانون 2019 کی دفعہ 9d کے تحت تھانہ تور ڈھیر صوابی میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔ جب کہ اس سے قبل صوابی انٹر چینج کے قریب ایک کارروائی کے دوران 9000گرام ہیروئن اور پانچ بوتل شراب بر آمد کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ سید ظفر علی شاہ سیکریٹری ایکسائز، سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اورعسکر خان ڈائریکٹر نارکوٹکس نے سید نوید جمال، محمد ریاض خان، ضیاء انور، ندیم رفیق، ازلان اسلم اور دیگر متعلقہ عملے کی انسداد منشیات مہم میں حالیہ اور مسلسل کامیاب کاروائیوں کو سراہا، شاباشی دی اور نقد انعام کا بھی اعلان کیا۔#