ڈیرہ،کلاچی پولیس کی کارروائیاں،3 ملزمان گرفتار

ڈیرہ،کلاچی پولیس کی کارروائیاں،3 ملزمان گرفتار

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) کلاچی پولیس کی کاروائیاں،490گرم چرس سمیت ناجائز اسلحہ برآمد کرکے منشیار فتوش سمیت3ملزمان کو گرفتار کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔ تفصیلات کے مطا بق کلاچی پولیس نے گرہ عبداللہ میں منشیات فروش جمشید ولد اازاد سکنہ محلہ ابراہیم زئی کلاچی کے قبضے سے دوران تلاشی490گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب ناجائز اسلحہ کیخلاف کاروائیوں کے دوران قبرستان دیوان شاہ بابا کے قریب ملزم اکرام اللہ ولد سپین خان سکنہ شیخ اوتار ضلع ٹانک جبکہ گرہ بختیار میں ملزم فاروق سکنہ شیخ اوتار ضلع ٹانک کے قبضہ سے دو رائفل12بور معہ 6کارتوس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...