رستم،شہباز گڑھی پولیس ان ایکشن،ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار

  رستم،شہباز گڑھی پولیس ان ایکشن،ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار

  



رستم(تحصیل رپورٹر)تھانہ شہباز گڑھی پولیس کی دبنگ کاروائی، قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب دوملزمان موقع پرآلہ قتل سمیت گرفتار کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ شہبازگڑھی کی حدود گڑیالہ سے تعلق رکھنے والی مسما ۃ(ع)نے اپنی 23 سالہ شادی شدہ بیٹی مسما ۃ(س)کی قتل کی رپورٹ تھانہ شہبازگڑھی میں درج کرائی جسکا ڈی پی اوسجادخان نے نوٹس لیتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی رورل سرکل انعام جان خان، ایس ایچ او تھانہ شہبازگڑھی ولایت شاہ خان اور تفتیشی افسر پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے واردات میں ملوث دو ملزمان سیف علی ولد احسان علی اور عصمت ولد عنایت سکنہ گڑیالہ کوموقع پر آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا جبکہ منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران منشیات فروش لال فقیر ولد زمبت خان سکنہ ڈاگئی اور رضاخان ولد فیروز خان سکنہ ڈپٹی کلے پارہوتی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مجموعی طور پر 1662 گرام چرس برآمد ہو کر ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوکر پابند سلاسل کئے گئے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...