صوابی،تمام تجارتی بازاروں   چوکوں،وگلیوں کے سیریل نام پر  تختی نما بورڈ سٹریٹ نام لگا نیکا اعلان 

        صوابی،تمام تجارتی بازاروں   چوکوں،وگلیوں کے سیریل نام پر  تختی نما ...

  



صوابی(بیورورپورٹ) سابقہ ناظم تورڈھیر سٹی سادہ انتظار کی درخواست پر وزیر بلدیات ودیہی ترقی خیبر پختونخواشہرام خان ترکئی اور وزیر اعلٰی کے معاون خصوصی برائے صنعت وتجارت خیبرپختونخوا خادم عبدالکریم نے تورڈھیر سٹی کے تمام تجارتی بازاروں ' چوکوں،وگلیوں کے سیریل نام پر تختی نما بورڈ سٹریٹ نام لگا نے کا اعلان کر دیا۔ گاؤں جلبئی میں منعقدہ شمولیتی پروگرام میں ایک ملاقات کے دوران سابقہ ناظم تورڈھیر سٹی سادہ انتظار نے وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی کی توجہ تورڈھیر سٹی کی بڑھتی ھوئی تجارتی سرگرمیوں اور تورڈھیر سٹی کی بڑھتی آبادی کے پیش نذر پورے تورڈھیرسٹی کے تجارتی مراکز 'مین چوکوں ' اور گلیوں پر سٹریٹ نام لگانے جس سے شہریوں کوآسانی فراہمی اور آمدورفت میں مزید آسانی کے ساتھ سٹی تورڈھیر ترقی یافتہ شہروں جیسا ھوگا جس پر وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی نے فوری طور پر منظوری دیتے ھوئے کہا کہ یہ ناظم سادہ انتظار کی اس کاوش کو بہت سراھا جس پر سادہ انتظار نے چارسالوں تک انتھک محنت کی انہوں نے کہاکہ سٹریٹ نام پورے صوابی سمیت صوبے کے تمام حلقوں کو سٹریٹ نام سے منسوب کی جائیگی جس سے مزید آسانیاں پیدا ھونگے اس موقع پرممبرقومی اسمبلی عثمان خان ترکئی' وزیر اعلٰی کے معاون خصوصی عبدالکریم اور یوتھ صدر تحصیل لاھور عرفان شیر بھی موجود تھے#

مزید : پشاورصفحہ آخر