بلاول کا پیپلز لیبر بیورو کے پشاور جلسہ میں شرکت کا اعلان

بلاول کا پیپلز لیبر بیورو کے پشاور جلسہ میں شرکت کا اعلان

  



بنوں (بیورورپورٹ) پیپلز لیبر بیورو کے اہتمام بلاول بھٹو زرداری کا پشاور دورہ کے لئے پشاور جلسہ میں شرکت کرنے کا اعلان کر دیا اور شہید بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کرینگے ان خیالات کا اظہار پیپلز یوتھ ارگنائزیشن کے صوبائی رہنماء ملک اسحاق خان منڈان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک اسحاق خان منڈان،پیپلز لیبر بیورو کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری شیر بہادر خان،صدر رمضان بابر اور دیگر نے کہا کہ پیپلز لیبر بیورو ایک محنت کش تنظیم ہے اور انشاء اللہ 21دسمبر کو پشاو ر کا بلال امد پر ایک تاریخی استقبال کرینگے کیونکہ بلاول بھٹو ملک کے لئے ضرورت ہے اور مستقبل پی پی پی کا ہے اور ملک کا اگلا وزیر اعظم ہوگا انہوں نے کہا کہ پشاور جلسہ ایک تاریخی جلسہ ہوگا اور ابھی سے حکومتی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہو چکاہیں اج ملک میں موجودہ حکومت کی بدولت ملک شدید بحرانوں کا شکار ہو چکا ہے حکومت نے عوام سے کئے گئے تمام وعدوں میں ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا اج ملک کا غریب عوام دو وقت کی روٹی کے لئے ترس گیا ہے اور ملک تمام منافع بحش کارخانے بند ہو رہے ہیں جن سے براہ راست غریب عوام متاثر ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہیں ملک میں فوری طور پر نئے انتخابات کرائیں جائے انہوں ن ے کہا کہ 21تاریخ کو پیپلز لیبر بیورو کے زیر اہتمام پشاور کا دورہ بلال بھٹو میں بھر پور شرکت کریگا اور شہید بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کرینگے اس تقریبات کے لئے ابھی سے تیاریاں شروع کر دی ہیں  

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...