صوبہ میں سکولوں میں سیاسی سرگرمیوں   پر پابندی  خوش آئند، نعمت ایڈووکیٹ 

 صوبہ میں سکولوں میں سیاسی سرگرمیوں   پر پابندی  خوش آئند، نعمت ایڈووکیٹ 

  



بنوں (بیورورپورٹ)چیف وارڈن سول ڈیفنس نعمت علی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے سکولوں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی اچھی بات ہے لیکن سکولوں میں چھٹی کے دنوں میں غمی وخوشی کی تقریبات اور عوامی مسائل کے حل کیلئے جرگوں اور تقریبات پر پابندی غلط اقدام ہے اخباری نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نعمت علی ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ بنوں سٹی اور اکثر دیہی علاقوں میں غریب عوام غمی وخوشی کیلئے چھٹی کے دنوں میں سکول استعمال کرتے ہیں اور ان کیلئے گلی محلوں میں کھلے میدان نہ ہونے کی وجہ سے وہ سکولوں میں چھٹی کے دنوں میں یا سکول اوقات کے بعد شادی وغمی یا قومی نوعیت کی تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں لہذا انہوں نے وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ یا توتمام اضلاع میں ویلج کونسل کی سطح پر شادی ہال تعمیر کریں عوامی جرگہ ہال تعمیر کرٰن یا پھر سولوں کے اوقات کے بعد اور چھٹی کے دنوں میں غریب عوام کو سکولوں میں غمی خوشی کی تقریبات منانے اور فاتحہ خوانی کیلئے بیٹھنے کی اجازت دیں یہی ریاست مدینہ کی جانب اہم قدم ہوگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...