کمشنراور ڈپٹی کمشنر مطیع اللہ کادورہ کوہاٹ سمال انڈسٹریل سٹیٹ 

کمشنراور ڈپٹی کمشنر مطیع اللہ کادورہ کوہاٹ سمال انڈسٹریل سٹیٹ 

  



کوھاٹ (بیورورپورٹ) کمشنر کوہاٹ عبدالجبار شاہ اور ڈپٹی کمشنر مطیع اللہ شاہ کا کوھاٹ سمال انڈسٹریل سٹیٹ کا دورہ،اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کوہاٹ ملک طاہر خٹک،سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حافظ رشید پراچہ،جہانگیرخان۔جمیل پراچہ،یونس خٹک ایڈوکیٹ،سابق تحصیل کونسلر ڈاکٹر عمر حیات اور دیگر کاروباری افراد بھی موجود تھے دورہ کے دوران کوھاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے رشید پراچہ نے انویسٹرز کو بہترین ماحول/ سہولیات فراہم کرنے انڈسٹری کے فروغ میں تعاون اور سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی تاکہ قدرتی وسائل سے مالا مال علاقہ میں روزگار کے فراہم ہوں اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کوہاٹ ملک طاہرخٹک نے ا سٹیٹ میں نکاسی آب اور مختلف مسائل سے آگاہ کیا جس پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اور سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کوہاٹ میں اب تک جاری کاموں کو سراہا اس موقع پر کمشنر کوہاٹ عبدالجبار شاہ نے کہا کہ صنعتی ترقی کے بغیر ملکی معیشت بہتر نہیں ہو سکتی اس منصوبے کے قیام سے خطہ میں جہاں اقتصادی ترقی ہوگی وہاں بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا اس سے کوہاٹ ڈویژن کا نام بھی دنیا میں اجاگر ہوگاایسے صنعت کار جن کے نام صنعتی پلاٹ الاٹ شدہ میں ہیں وہ اپنی صنعتوں کے قیقم کے عمل کو تیز کریں تاکہ وہ مقاصد حاصل ہوسکیں جن کے لئے پلاٹ الاٹ کئے گئے ہیں آخر میں تمام شرکاء نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر