ایف آئی آر میں نامزد ملزمان  کیخلاف کارروائی کی جائے،مفتی منیر 

ایف آئی آر میں نامزد ملزمان  کیخلاف کارروائی کی جائے،مفتی منیر 

  



پشاور(سٹی رپورٹر)جماعت اشاعت التوحید والسنت کے مرکزی رہنما اور عوامی لیڈر مفتی منیر شاکر نے اپنے اوپر ہونیوالے حملہ کے حوالے سے صوبائی حکومت اور دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایف آئی ار میں نامزاد ملزمان کے خلاف کارروائی  کی جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے،پشاور پریس کلب میں مفتی منیر شاکر  نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 14دسمبر کو قریبی ساتھی کے فاتخہ خوانی سے واپسی پر پنچ پیر سرکاری روڈ پر مجھ پر حملہ کیا گیا جسمیں میرے بیٹے عبداللہ شاکر سمیت کہی ساتھی زخمی ہوئے جسکے خلاف میں نے صوابی تھانہ میں ایف ائی ار بھی درج کی۔انہوں نے الزام لگایا کہ جماعت کے معذول امیر مجھ پر حملہ میں ملوث ہے کیونکہ مذکورہ امیر کیساتھ میرا پرانا اختلاف ہے جسکی بناء پرا س نے مجھ پر حملہ کروایا۔انہوں نے کہا کہ حملہ کے وقت پولیس بھی موقع پرپہنچی تاہم  بیچ بچاو میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ معزول امیر فنڈز میں خرد برد اور طلبہ میں  فرقہ واریت پھیلانے میں بھی ملوث ہے جبکہ اسکے خلاف آواز اٹھانے والوں کو مختلف طریقوں سے ڈرایا اور دھمکایا جاتا ہے۔انہوں نے صوبائی حکومت  اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایف آئی ار میں نامزد ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہمیں پاکستانی اور مظلوم شہری ہونے کے ناطے انصاف  اور تحفظ  فراہم کرنے کیساتھ ساتھ فرقہ وریت کو  ہوا دینے والوں کو روکا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...