بزنس کمیونتی پر مفاد پرست ٹولے کی اصلیت عیاں ہو گئی: حاجی غلام علی 

بزنس کمیونتی پر مفاد پرست ٹولے کی اصلیت عیاں ہو گئی: حاجی غلام علی 

  



پشاور(سٹی رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس کے سابق صدروبزنس مین پینل کے مرکزی سیکرٹری جنرل ستارہ امتیازسینیٹرحاجی غلام علی نے کہاہے کہ چارسال تک دھوکہ دہی اورجعلسازی کے ذریعہ ایف پی سی سی آئی میں اقتدارکے مزے لوٹنے والے مفادپرست ٹولے کی اصلیت ملک بھر کی بزنس کمیونٹی اورٹریڈرزپرعیاں ہوگئی ہے،جوفیڈریشن کے 2020کے الیکشن میں یقینی شکست سے بچنے کیلئے کبھی بزنس مین پینل کے صدارتی امیدوارمیاں انجم نثاراورنائب صدورکے کاغذات پربے بنیاداعتراضات اور کبھی اسلام آبادہائیکورٹ میں مختلف رٹ دائرکررہے ہیں جس سے مخالفین کی بوکھلاہٹ اورشکست کاخوف ظاہرہورہاہے،ملک بھرکے چیمبرز،ایسوسی ایشنزکے صدور،ایگزیکٹیواورجنرل باڈی ممبران چارسال تک فیڈریشن کی ساکھ،صنعت وتجارت اوربزنس کمیونٹی کو نقصان پہنچانے والوں کوایف پی سی سی آئی سے نکال باہرپھینکیں گے،بزنس مین پینل کے صدرارتی امیدوارمیاں انجم نثاراورپوری ٹیم کاکامیابی یقینی ہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے بزنس مین پینل کے صدارتی امیدوارمیاں انجم نثار،سینئرنائب صدرونائب صدرکے اعزازمیں دیئے گئے ظہرانہ سے خطاب میں کیا،ظہرانہ میں ملک بھر سے ممتازصنعتکاروں،خیبرپختونخواکے چیمبرزکے صدور،ایگزیکٹیووجنرل باڈی ممبران،تاجرتنطیموں،بزنس کمیونٹی اوربزنس مین پینل کے قائدین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی،اس موقع پرمیاں زاہدحسین،حاجی زبیرعلی،میاں انجم نثار،عاصم غنی عثمان،مرزاعبدالرحمن،قیصرخان،ڈاکٹرارشداوردیگرنے بھی خطاب کیا،مہمندچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریز کے سابق صدرمحمدشعیب خان،فضل الٰہی،عدنان جلیل،احتشام حلیم، سلطان مہمند اورظاہرشاہ خان نے معززمہمانوں کو پشاوری شال پیش کیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر