پاکستان اور افغانستان کے بغیر پوری دنیا سے پولیو کا خاتمہ ہوچکا

پاکستان اور افغانستان کے بغیر پوری دنیا سے پولیو کا خاتمہ ہوچکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹاف رپورٹر)سیاسی شخصیات میں شامل پی ٹی آئی کے نو منتخب سنیٹر زیشان خانزادہ نے بے نظیر ہسپتال، سابقہ چیف منسٹر کے پی کے اور موجودہ ایم این اے امیر حیدر خان ہوتی نے اپنے ہجرے میں جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی امیر فرزند خان نے اپنے پوتا پوتی اور ممبر صوبائی اسمبلی عبدسلام افریدی نے اپنی بیٹیوں مہادیا اور جوریہ کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر سیاسی شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار اور عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہیں کہ پولیو جیسا موذی مرض پوری دنیا میں صرف پاکستان اور افعانستان میں ہے باقی پوری دنیا سے اس مرض کا خاتمہ ہوچکا ہے اور اسکی وجہ والدین کی اپنے بچوں کو ویکسین پلانے سے انکار ہے پولیو ویکسین دنیا کی بہترین لباٹریوں سے تصدیق شدہ اور انسانی جسم کے لئے بے ضرر ہے والدین اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کے کیپسول بھی کھلائے تاکہ انکا بچہ اپاہج ہونے کے ساتھ اندھے پن کی بیماری سے بھی محفوظ رہے۔ اگر والدین کی لاعلمی اور ویکسین پلانے سے انکار انکے بچے کو ہمیشہ کے لئے معذور کرکے اپنے اپ پر بوجھ بنا سکتا ہے صحت مند بچہ مستقبل میں اپنے بوڑھے ماں باپ کا سہارہ ہوتا ہیں پولیو سے پاک پاکستان ہمارے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہوگا حکومت کے پولیو مہم کو کامیاب کرکے ذمہ دار والدین اور پاکستانی ہونے کا ثبوت دے۔