آر پی او ڈیرہ امتیاز شاہ کا تھانہ درازندہ کا دورہ

آر پی او ڈیرہ امتیاز شاہ کا تھانہ درازندہ کا دورہ

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) سید امتیاز شاہ نے تھانہ درازندہ کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع ہر ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر)واحد محمود و دیگر سینئر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورہ کے دوران ریجنل پولیس آفیسر نے تھانہ درازندہ کا معائنہ کیا اور تھانہ کے تمام معاملات اور ریکارڈ کو چیک کیا۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ ریجن نے ضلعی پولیس سربراہ کو ہدایات جاری کیں کہ تھانہ کے معاملات میں مزید بہتری لائی جائے اور تھانہ میں کسی بھی قسم کی کمی بیشی کو فوری طور پر دور کیا جائے۔آر پی او ڈیرہ نے تھانہ درازندہ میں تعینات پولیس جوانوں سے بھی ملاقات اور ان کی رہائشی سہولیات اور میس کے بارے بھی دریافت کیا جس پر جوانوں نے آر پی او کو اطمینان دلایا۔آخر میں ریجنل پولیس آفیسر نے ایس ڈی پی او درازندہ اور ایس ایچ اور تھانہ درازندہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جائے اور علاقہ مکینوں کے مسائل کے حل کے لیے کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے اور اپنے علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف منظم کاروئیاں عمل میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد جو قانون شکنی کے مرتکب ہوں یا کہ کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوں ان کے ساتھ کسی بھی طرح کی رعایت نہ برتی جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...