جماعت اسلامی کا کراچی بار  کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

جماعت اسلامی کا کراچی بار  کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو،سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کراچی بار کے نومنتخب عہدیداران منیر احمد ملک صدر،عبدالقدیر مہر نائب صدر، جی ایم کورائی جنرل سیکریٹری،ندیم منگی جوانئنٹ سیکریٹری سمیت دیگر تمام عہدیداران کو مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ نومنتخب عہدیداران پاکستان میں قانون اور انصاف کو نافذ کرنے نیز ظلم اور جبر کا شکار پسے ہوئے طبقات کو انصاف پہنچانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مبارکباد

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر