گردے فیل ہونے کی وجہ مضرصحت اشیاء ہیں، ڈاکٹرذکی الدین

گردے فیل ہونے کی وجہ مضرصحت اشیاء ہیں، ڈاکٹرذکی الدین

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف نیفرولوجسٹ ڈاکٹر ذکی الدین نے کہاہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں افراد کے گردے فیل ہونے کی سب سے بڑی وجہ مضر صحت اشیاء،آلودہ پانی اور پین کلرادویات کا کثرت سے استعمال ہے۔ اسی وجہ سے لوگوں کے گردے ناکارہ ہوجاتے ہیں اوروہ ڈائیلیسیس پرآجاتے ہیں۔ ڈائیلیسیس کے مریض کے ہیموگلوبین کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اریتھروپوٹین بہترین ہے، میکٹر فارما کی ایپوکین انجکشن بھی اس میں استعمال کیاجارہاہے جس سے گردے کے مریض کا ہیموگلوبین بڑی تیزی سے بڑھتا ہے۔یہ باتیں انہوں نے دُعا ڈائلیسیس سینٹر میں مریضوں کے معائنے کے بعد لیکچرکے دوران کہیں۔ اس موقع پر انہوں نے میکٹر فارما اور گلف کمپنی کا شکریہ ادا کیا اور ایپوکین انجکشن کے بہترین رزلٹ آ نے پر ڈاکٹر پرویز کو مبارک باد پیش کی۔

ذکی الدین

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر