کراچی،دو گاڑیوں اور موٹرسائیکل میں ٹکر،بھائی جاں بحق، 2بہنیں زخمی

کراچی،دو گاڑیوں اور موٹرسائیکل میں ٹکر،بھائی جاں بحق، 2بہنیں زخمی

  



کراچی(آئی این پی) شہر قائد میں بلوچ کالونی پل پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین زخمی ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلوچ کالونی پل پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین زخمی ہوگئیں، حادثہ دو گاڑیوں اور موٹرسائیکل میں تصادم کے باعث پیش آیا۔پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق نوجوان کی شناخت ذیشان عباسی کے نام سے ہوئی ہے جو موٹر سا ئیکل پر سوار تھا جبکہ زخمی خواتین کی شناخت زینب اور مہک کے نام سے ہوئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد بہن بھائی ہیں تینوں افراد مجاہد کالونی کے رہائشی ہیں۔ حادثے کا ذمہ دار ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

بھائی ہلاک

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...