کراچی،سات روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گی

 کراچی،سات روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد پولیو مہم آج سے کراچی میں دوبارہ شروع کی جارہی ہے۔ مہم پانچ ماہ قبل معطل کی گئی تھی تاکہ رہ جانے والے بچوں تک رسائی کی جامع حکمت عملی تیار کی جا سکے۔ مہم سات روزہ ہوگی۔ پیر سے شروع ہو نے والی مہم میں انسداد پولیو مہم 23 لاکھ سے زاید بچوں ک پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ کمشنر کراچی افتخار شہلوانی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ رہ جانے والے بچوں تک رسائی حاصل اور انھیں پولیو کے قطرے پلانے کے لئے کمیونٹی کاتعان حا صل کرنے کی مربوط کوششیں کریں۔اس سلسلہ میں بنائی جانے والی عالمی ادارہ صحت کی ٹیکنکل کمیٹی کی تجاویز اور حکمت عملی سے استفادہ کریں۔ دریں اثنا کمشنر کراچی کو پیر سے شروع ہونے والی مہم کی تیاریوں کیے بارے میں تمام ڈپٹی کمشنرز نے پورٹ پیش کر دی ہے جس میں بتایا گیا کہ تمام اضلاع میں انسداد پولیو مہم کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اس سے قبل کمشنر کراچی نے انسداد پولیو مہم کے انتظٓامات کا جا ئزہ لیا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ دس ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں فراض انجام دیں گی۔ جبکہ چار ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکورٹی فراض کے لئے تعینات کئے جارہے ہیں۔

پولیو مہم 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...