پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اوماڑا میں چوتھے یوم والدین کی تقریب

      پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اوماڑا میں چوتھے یوم والدین کی تقریب

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ میں چوتھے یومِ والدین کی پْر وقار تقریب کا انعقاد۔ تقریب میں وفاقی وزیر برائے بحری امو ر سید علی حیدر زیدی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کیڈٹ کالج اورماڑہ آمد پر کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے مہمان خصوصی کااستقبال کیا۔ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے انعامات حاصل والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی اور تعلیمی اور غیر نصابی میدان میں ان کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کیڈٹس کو نصیحت کی کہ وہ تعلیم میں بہتری لانے کے لئے سخت محنت کریں اور ساتھ ہی ساتھ مضبوط کردار کو پروان چڑھائیں۔ انہوں نے بلوچ اور دیگر نوجوان کیڈٹس کو بہترین معیاری تعلیم اور دیگر سہولیات فراہم کرنے پر کالج کے فیکلٹی ممبران کی کاوشوں کو سراہا۔مہمان خصوصی نے پاکستان بحریہ کی سماجی و اقتصادی میدان میں کاوشوں اور بالخصوص بلوچستان کی ساحلی پٹی پر تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کو سراہا۔ انعامات جیتنے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے مختلف نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس کی محنت کو سراہا۔ انہوں نے کیڈٹس کو مشورہ دیا کہ وہ تعلیم میں بہتری لانے کے لئے سخت محنت کریں اور ایک مضبوط کردار کو بھی پروان چڑھائیں۔ مہمانِ خصوصی نے کیڈٹ کالج کی فیکلٹی کو چوتھا یومِ والدین شاندار طریقے سے منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔قبل ازیں اپنے استقبالیہ خطاب میں پرنسپل کیڈٹ کالج اورماڑہ کموڈور مسعود الحسن نے کیڈٹس کی تعلیمی اور غیر نصابی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سامعین کو آگاہ کیا کہ کالج کا آغاز 2013 میں ہوا اور فی الحال اس کالج میں 268 کیڈیٹس موجود ہیں، جن میں سے پچا س فیصدکا تعلق بلوچستان سے ہے۔ اس کے علاوہ پرنسپل کیڈٹ کالج اورماڑہ نے گزشتہ چند سال کے دوران مختلف شعبہ جات میں کیڈٹس اور کالج کی کارکردگی کا خلاصہ پیش کیا۔ بعد ازاں مہمان خصوصی نے جیتنے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کئے۔تقریب میں نیول افسران، سول اور سیاسی شخصیات، مقامی معززین اور کیڈٹس کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یوم والدین 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...