متولی روضہ رسولؐ کی پاکستان آمد، ملکی استحکام کیلئے دعائیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) متولی روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم شیخ نوری محمد احمد علی سعودی عرب مدینہ منورہ سے کراچی پہنچے اور وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی خصوصی درخواست پر ان کی رہائش گاہ علی ہاؤس تشریف لائے۔ اس موقع پر انہوں نے ملکی ترقی، استحکام اور پائدار امن کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کی جلد صحتیابی اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی کامیابی و عمر درازی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے اس موقع پر متولی روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ناصرف پاکستا ن بلکہ سندھ ا ٓمد ا یک اعزاز سے کم نہیں۔ اور انہوں نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ دنیا کی معتبر ترین شخصیت نے اپنے انتہائی قیمتی وقت میں سے کچھ لمحات ہمارے لئے نکالے اور ہمیں میزبانی کا شرف بخشا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مشیر برائے قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، ممبر سندھ اسمبلی محمدعلی ملکانی، وزیر اعلیٰ سندھ کے کوآرڈینیٹر شہزاد میمن،رہنما پی پی پی نزاکت کے علاوہ دیگر مہمان بھی موجود تھے۔ متولی روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم شیخ نوری محمد احمد علی نے مہمان نوازی پر وزیر بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی عمردرازی، کامیابی اور صحت کے لئے دعا کی۔ متولی روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم شیخ نوری محمد احمد علی کچھ دیر تک وزیر بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ کے گھر پے رکے پھر بعدازاں روانہ ہوگئے۔اس موقع پر تمام افراد نے گرمجوشی کے ساتھ متولی روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم شیخ نوری محمد احمد علی کو رخصت کیا جبکہ قبل ازیں ان کی آمد پر پرتپاک استقبال بھی کیا۔
دعائیں