کم ریٹ پر گنا خریداری‘ غیر قانونی کنڈوں کیخلاف آپریشن‘ 2مالکان گرفتار

کم ریٹ پر گنا خریداری‘ غیر قانونی کنڈوں کیخلاف آپریشن‘ 2مالکان گرفتار

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) حکومت نے گنے کے وزن کیلئے غیر قانونی کنڈوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔غیر قانونی کنڈوں،پیمانوں کیخلاف صوبہ پنجاب میں 90 دن کیلئے دفعہ (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

144 نافذ کر دی گئی اس سلسلے میں مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا جس کے تحت کین کمشنر کی اجازت کے بغیر کوء کنڈہ،پیمانہ نہیں لگایا جا سکے گا۔شوگر ملز یا اس کے کسی  ایجنٹ کے ذریعے ہیرا پھیری کے ذریعے گنا  کم وزن میں خریدنے پر اور گنا خریدنے کے عوض کیش پے منٹ رسید جاری نہ کرنے پر ضابطہ فوجداری کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی۔کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے تمام ڈپٹی کمشنر کو فوری عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ گنے کے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ دلانے کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے سخت ہدایات موصول ہوئی ہیں۔ملتان ڈویژن میں گنے کے وزن کے حوالے سے بنائے گئے کنڈوں اور کانٹوں کی چیکنگ کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔غیر قانونی کنڈے قائم کر کے کاشت کاروں کی محنت ہضم کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے مکمل سرگرم ہے۔تمام شوگر ملوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ طے شدہ سرکاری نرخوں کے مطابق گنے کی قیمتیں ادا کریں۔کسی کاشت کار سے زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی اور ایسا کرنے والے مافیا کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔کمشنر شان الحق نے کہا کہ گنے کے کاشتکاروں کو انکی محنت کا حق  ملنا یقینی بنائیں گے۔

بورے والا (تحصیل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر بورے والا نے مضافات میں تحصیل بورے والا کی حدود میں قائم گیارہ غیر قانونی کنڈوں کو چیک کیا اور کارروائی کرتے ہوئے دو کنڈا مالکان (بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

کے خلاف مقدمہ درج کروا کر گرفتار کروا دیا جبکہ دیگر کنڈا مالکان کو 30ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا واضح رہے کہ مختلف اڈوں پر 50کے قریب غیر قانونی گنا خرید کے کنڈے لگے ہوئے ہیں جوکاشتکاروں سے کم ریٹ پر گنا خرید کر آگے شوکر ملوں کو سپلائی کر رہے ہیں اور کاشتکاروں کو گنے کی رقم بھی بروقت ادا نہیں کرتے ہیں۔

گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر