کارکنوں کی شہادت‘ رحیم یار خان میں جماعت اسلامی یوتھ ونگ کا احتجاجی مظاہرہ 

کارکنوں کی شہادت‘ رحیم یار خان میں جماعت اسلامی یوتھ ونگ کا احتجاجی مظاہرہ 

  



رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے زیر اہتمام مرید کے اور اسلام آباد میں کارکنان کی شہادت کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جسکی قیادت ضلعی صدر جماعت اسلامی یوتھ میاں ریحان کریم اور سٹی صدر سید سجاد محمود نے کی۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر میاں ریحان کریم نے کہا کہ مرید کے میں جماعت اسلامی یوتھ کے تین صوبائی(بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

 و مقامی عہدیداران کو مظلوموں کا ساتھ دینے اور ظالموں کیخلاف جہاد کرنے کی پاداش میں قتل کیا گیاجماعت اسلامی یوتھ ملک بھر میں مظلوموں کی آواز بن کر ابھری ہے جسکو ظالم اور وقت کے فرعون اپنی طاقت کے بل بوتے پر دبانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں انھوں نے 12دسمبر کی رات اسلام آباد انٹر نیشنل یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام جاری ”بک ایکسپو“پر قوم پرستوں کا منظم انداز میں آتشی اسلحہ سے لیس حملے کے نتیجے میں ایک کارکن کی شہادت اور درجنوں کارکنان و عہدیداران کی شدید زخمی کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے  مرید کے اور اسلام آباد واقعے میں ملوث تمام دہشت گردوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سٹی صدر سید سجاد محمود نے کہا کہ پاکستان میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت جماعت اسلامی کی نوجوانوں کی تنظیم جماعت اسلامی یوتھ اور اسلامی جمعیت طلبہ کیخلاف طبل جنگ کا آغاز کیا جاچکا ہے اور یکے بعد دیگرے دہشت گردی کی نتیجے میں مرید کے اور اسلام آباد میں چار افراد کی شہادت اس منظم سازش کا نتیجہ ہے احتجاجی مظاہرے میں جماعت اسلامی یوتھ سٹی کے عہدیداران نے بھی شرکت کی جن میں سٹی جنرل سیکریڑی راجہ محمد شہزاد ایوب،احسان الحق،عبدالوحید مزاری،عبدالخالق،ریاض الحق،راجہ محمد شعیب ایوب،محمد شکیل احمد،گلبدین حکمتیار،احسان احمد،جنید احمد،محمد اسرار،طلحہ محمود،شہباز احمد سمیت دیگر بھی شریک تھے۔

مظاہرہ 

مزید : ملتان صفحہ آخر